ابوظبی: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے صاحبزادے اور پاکستان کے کم عمر مارشل آرٹس فائٹر اورنگزیب احمد نے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

ابوظبی میں جاری عالمی مقابلے میں اورنگزیب احمد نے اپنی پہلی فائٹ میں جنوبی افریقہ کے 12 سالہ فائٹر روبن پریٹوریس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

اورنگزیب احمد نے مقابلے کے دوران عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد وہ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

ان کی اگلی فائٹ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہوگی۔

چیمپئن شپ میں دنیا کے 82 ممالک سے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں، جبکہ اورنگزیب احمد نے پہلی ہی فائٹ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اورنگزیب احمد پاکستان ایم ایم اے کنٹینڈر سیریز کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں فیضان کو ناک آؤٹ شکست دے چکے ہیں۔