پشاور: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے مذاکرات میں جان بوجھ کر ڈیڈلاک پیدا کیا، اب حالات خراب ہوئے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیے حکومت کو لچک دکھانی چاہیے تھی، تاہم مذاکرات میں ڈیڈلاک نے مایوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں، حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانی چاہیے۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج سے شروع ہوگا اور اپوزیشن کے مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔




