اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے معاملے پر جماعت اسلامی سے مزید مہلت مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں حکومت نے درخواست کی کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا معاملہ حل ہونے تک اسے وقت دیا جائے، جبکہ مطالبات پر پیش رفت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ مزید وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں اور صرف یقین دہانیوں کے بجائے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ جماعت اسلامی 7 اکتوبر کو غزہ مارچ کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔




