ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت جاری کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنا اور خطے میں امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔