کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو کتے نے کاٹ لیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں علاج نہ ہوسکا۔

چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق بعدازاں ان کی اہلیہ کو انڈس اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں کتے کے کاٹنے کی ویکسین لگائی گئی۔

آصف حیدر شاہ نے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کتے کے کاٹنے کے بعد نجی اسپتال میں مطلوبہ علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہوسکی تھی۔