دبئی: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل کی میڈل تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے سی سی کے مطابق محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث فائنل ڈے پر شرکت نہیں کرسکیں گے، تاہم انہوں نے ایونٹ میں میڈلز حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ سال مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے بعد بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی اور میڈلز وصول کرنے سے انکار کردیا تھا، جبکہ حالیہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے فائنل کے بعد بھی بھارتی ٹیم کی جانب سے ایسا ہی رویہ سامنے آیا تھا۔




