اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فی الحال خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کے لیے فوری اقدام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں دونوں آپشنز پر غور کیا گیا، تاہم آئندہ چند روز کے دوران پی ٹی آئی کے طرزِ عمل اور 4 اکتوبر کے مجوزہ مارچ سے متعلق فیصلے کا انتظار کرنے پر اتفاق ہوا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے بھی کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے، تاہم اس کا انحصار آئندہ صورتحال پر ہوگا۔