اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اور دھرنے ختم کیے جائیں تو حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈھائی سال کی محنت اور ٹیم ورک سے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا اور میکرو اکنامک استحکام بڑی مشکل سے حاصل ہوا، تاہم مذاکرات کامیاب بنانے کی حکومتی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکیں۔
وزیراعظم کے مطابق احتجاج اور دھرنوں سے برآمدات، درآمدات اور مینوفیکچرنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری رکھا جائے گا اور دھرنوں کے باعث معیشت کو دوبارہ متاثر نہیں ہونے دیں گے۔




