تہران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین فراہم کرنے والے ممالک کو سخت انتباہ جاری کردیا۔

ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ امریکا کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت دینے والے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین دینے والے ممالک کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔