بیجنگ: چین نے صوبہ ہائی نان میں واقع تجارتی خلائی جہاز لانچ مرکز سے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ کامیابی سے خلا میں روانہ کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا یہ 24واں گروپ ہے، جسے مقامی وقت کے مطابق اتوار کی دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لانچ کے بعد تمام سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔
چین کی جانب سے کم مدار کے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی مسلسل لانچنگ کو ملک کے خلائی اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ پروگرام میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔




