مانیٹرنگ ڈیسک: کویت میں شدید گرمی کے باعث کھلے مقامات اور براہِ راست دھوپ میں دوپہر کے اوقات میں کام کرنے پر عائد موسمی پابندی باضابطہ طور پر ختم کردی گئی۔
پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) کے مطابق یہ پابندی ہر سال یکم جون سے 31 اگست تک کارکنوں کو شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے نافذ کی جاتی ہے۔
پابندی ختم ہونے کے بعد کمپنیوں اور اداروں کو معمول کے مطابق کام کی اجازت ہوگی، تاہم آجروں پر کارکنوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری بدستور برقرار رہے گی۔
حکام کے مطابق فیلڈ انسپکشن ٹیمیں کام کی جگہوں کا معائنہ جاری رکھیں گی اور حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔




