اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے بجائے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی پی ایل) کو دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پی ایس او اور ایس ایس جی پی ایل کو ملک بھر میں ایل پی جی کی قومی قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی سے بھرے جہازوں کی درآمد کے آرڈرز بھی جاری کردیے گئے ہیں، جو آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
حکام کو امید ہے کہ درآمدی ایل پی جی کی آمد اور نئے انتظامات کے نتیجے میں ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں کمی آئے گی، جس سے صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔




