مکلی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو صوبہ مزید صوبے بنانا چاہتا ہے وہاں نئے صوبے بنائے جائیں، تاہم سندھ کے عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے صوبے کی تقسیم کی منظوری نہیں دی۔

مکلی میں پیر سید غلام جیلانی شاہ جیلانی کے عرس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ریفرنڈم اس وقت ہوتا ہے جب کسی معاملے میں ابہام ہو یا وہ معاملہ آئین میں درج نہ ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم آئین سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے سندھ کی تقسیم سے متعلق مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے سندھ کی تقسیم کو مسترد کرچکے ہیں۔