بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے متعدد اداکاروں کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے مشہور شخصیات کو عوامی مقامات پر جانے اور مداحوں سے میل جول محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے حملے سے قبل مبینہ طور پر بالی وڈ کی متعدد شخصیات کے گھروں کی نگرانی بھی کی تھی۔

ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے 21 اکتوبر کو بتایا تھا کہ ملزم نے مبینہ طور پر دیگر شخصیات کے علاوہ امیتابھ بچن اور سلمان خان کی رہائش گاہوں کی بھی نگرانی کی تھی۔