ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کی درخواست مسترد کردی۔

بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ بنگلادیش کسی دہشت گرد کو پاسپورٹ جاری نہیں کرتا، جبکہ شیخ حسینہ واجد ایک مفرور مجرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ بھارت سابق وزیراعظم کو بنگلادیش کے حوالے کرے۔

ہمایوں کبیر نے سوال اٹھایا کہ کیا شیخ حسینہ کے ساتھ ایک عام تجارتی مسافر جیسا برتاؤ کیا جانا چاہیے؟

دوسری جانب بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا کہ حکومت سفارتی ذرائع سے اس ملک سے رابطہ کرچکی ہے جہاں سابق وزیراعظم مقیم ہیں۔

ان کے مطابق حوالگی کے موجودہ معاہدے کے تحت وزارت خارجہ کے ذریعے خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں سزا یافتہ مفرور ملزمہ کی قانونی طریقہ کار کے مطابق بنگلادیش واپسی کی درخواست کی گئی ہے۔