دبئی: متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول 3.80 سے بڑھ کر 4.40 درہم، اسپیشل 95 پیٹرول 4.28 درہم جبکہ ای پلس 91 کی قیمت 4.21 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل بھی 4.30 سے بڑھ کر 4.80 درہم فی لیٹر ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے کردیا گیا ہے۔