کابل: افغانستان کے ہندوکش خطے میں علی الصبح 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 59 منٹ پر آیا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کم گہرائی کے باعث زلزلے کے مرکز کے اطراف نسبتاً زیادہ تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔