ئی دہلی: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان پر ریاستی دہشتگردی کے الزام کی توثیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشین انٹیلی جنس اداروں نے ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی جس سے پاکستان کے بھارت میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہو۔
برکس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ملائیشین وزیراعظم سے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان سے متعلق سوال کیا گیا۔
انور ابراہیم نے جواب میں کہا کہ بحیثیت وزیراعظم وہ انہی حقائق پر بات کر سکتے ہیں جو ریاستی اداروں کی جانب سے فراہم کیے گئے ہوں۔ ان کے مطابق ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ فراہم نہیں کی جس میں پاکستان کے بھارت میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت دیا گیا ہو۔
انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اسرائیلی کارروائیوں اور نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی شدید مذمت کی۔




