(کراچی ڈیسک)چین کا مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم بلی بلی (Bilibili) عالمی سطح پر اپنی موجودگی بڑھانے اور یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا۔

ٹک ٹاک، یوٹیوب اور انسٹاگرام کے بعد اب چینی پلیٹ فارم بلی بلی بھی عالمی صارفین اور کانٹینٹ کریئیٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بلی بلی چین میں تیزی سے مقبول ہونے والا ویڈیو پلیٹ فارم ہے، جس میں چین کی جانب سے اب تک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔

عالمی سطح پر صارفین کو راغب کرنے کیلئے پلیٹ فارم نے غیر ملکی صارفین کی رجسٹریشن کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے، جبکہ شناختی دستاویز کی تصدیق کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے دنیا بھر کے کانٹینٹ کریئیٹرز کو پلیٹ فارم پر لانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث بلی بلی کو یوٹیوب کے ایک ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔