اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت نئے صوبوں کی بحث پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے نئے صوبوں سمیت مختلف قومی معاملات پر اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران صدر اور وزیر داخلہ نے ون آن ون گفتگو بھی کی۔




