لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سے کلیئرنس ہاؤس میں ملاقات کی۔ کنگ چارلس نے قومی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے فرداً فرداً گفتگو کی۔
ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے ساتھ امن و امان اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔




