مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کا آئینی راستہ موجود ہے اور اس کے لیے صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔
آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہاں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کا انعقاد تھا، تاہم انتخابات پرامن اور شفاف طریقے سے ہوئے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو حاصل تھا۔




