اسرائیلی داخلی سکیورٹی ایجنسی شِن بیت نے یائر نیتن یاہو کے خلاف ممکنہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو حقیقی اور سنگین خطرہ موجود تھا، جس کے باعث انہیں سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ہنگامی طور پر واپس اسرائیل بلایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یائر نیتن یاہو فلوریڈا میں موجود تھے اور خطرے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر اسرائیل روانہ ہوئے۔ شِن بیت نے خطرے کی نوعیت یا ممکنہ ذمہ داروں سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

چند روز قبل بنیامن نیتن یاہو نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ان کے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔ تازہ بیان کے بعد واضح ہوا کہ ان کا اشارہ یائر نیتن یاہو کی جانب تھا۔ دوسری جانب ایران ماضی میں ٹرمپ، ان کے بیٹے یا دیگر افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزامات مسترد کرتا رہا ہے۔