تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ’’بڑا جھوٹا‘‘ قرار دیتے ہوئے ایران پر امریکی معاشی دباؤ سے متعلق ان کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 14 روز کے دوران خطے میں 13 کروڑ بیرل تیل کی منتقلی میں معاونت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ناکہ بندی ایران کی معیشت کو ’’توڑ دے گی‘‘۔
امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر شدید تنقید کی اور امریکی دعوے کو مسترد کردیا۔
قالیباف نے اپنے بیان میں ’’فار رئیل 130‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اخراجات 130 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔
ایرانی اسپیکر نے امریکی مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے واشنگٹن کے ایران پر معاشی دباؤ کے دعووں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔




