جہلم: ریلوے ذرائع کے مطابق جہلم کے قریب کنتریلا پھاٹک کے مقام پر ٹرین بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی اور پٹری سے اتر گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 3 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باوجود خوش آئند طور پر ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام مسافر محفوظ ہیں۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔