اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کر رہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کو تاحال کوئی نمبر الاٹ نہیں ہوا، میری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہونے دیا جائے، اس حکم تک پہنچنے میں پہلے ہی کافی وقت لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا، جسے وہ سراہتے ہیں۔ نورین نیازی کی ملاقات کے بعد ان کی عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کر رہے اور پی ٹی آئی بانی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتی ہے۔




