سانگھڑ: ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید اور اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی ثناء شفقت کے اقدام پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سانگھڑ کی تاریخ میں پہلی بار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریری مقابلے میں سانگھڑ کے 12 اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے منفرد اقدام کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو ’’ایک دن کی ڈپٹی کمشنر‘‘ بنانے کا اعلان کیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی، تقریری صلاحیت اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔




