پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز، لیز پر حاصل کردہ طیاروں، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کردہ کمرشل اور فوجی طیاروں کے پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی 24 ستمبر کی صبح 4:59 بجے تک برقرار رہے گی۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا سلسلہ 23 اپریل 2025 سے جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے اب 16واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔