وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنے دفاع کے ساتھ ساتھ خطے کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار امن عوام کے روشن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔