شہر قائد میں یوم آزادی کی مناسبت سے روایتی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 50 سے زائد گدھوں نے حصہ لیا۔
ریس کا آغاز ٹاور سے ہوا اور مقابلہ کمشنر ہاؤس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ ریس میں ’’کوئل‘‘ نامی گدھا فاتح قرار پایا۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ نے گدھا گاڑی ریس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی، جبکہ پولیس کے تعاون کے بغیر ایونٹ کا کامیاب انعقاد ممکن نہیں تھا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ گدھا ریس کراچی کے ثقافتی ورثے کا حصہ اور لیاری کی پہچان ہے، تاہم آج کل یہ ریسیں کم ہوگئی ہیں، جن کے فروغ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے ایونٹس کے انعقاد کے لیے اسپانسرز کی بھی ضرورت ہے۔




