کراچی: وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس جانے والے راستوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، مختلف شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
میٹروپول، پی آئی ڈی سی اور دیگر اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے جبکہ اطراف میں ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راستوں کی بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی میں مسلسل اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے آج تمام صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے تمام وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے باہر دھرنے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔




