کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں دو روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 289 روپے پر برقرار رہی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 26 ڈالر تک پہنچ گیا۔




