کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 2,708 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 178,802 کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں مثبت رجحان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا۔ جاپان کا نکئی انڈیکس 1.5 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 5.25 فیصد کمی کا شکار رہا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 0.1 فیصد مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔




