کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت نے ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے، جہاں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے غیر معمولی اضافے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 273 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 624 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 155 ڈالر تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افراطِ زر، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔




