اوسلو: ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ شاہی محل نے جمعہ 28 اگست کو ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق بادشاہ ہیرالڈ پنجم نے 1991 میں تخت سنبھالا اور تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ناروے کے بادشاہ رہے۔ انہیں ناروے میں ایک مقبول اور سادہ طرزِ زندگی رکھنے والے بادشاہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔

ہیرالڈ پنجم گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھے اور 17 اگست کو اوسلو یونیورسٹی اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جہاں وہ خون کی بیماری ہیمولائٹک اینیمیا کا علاج کرا رہے تھے۔ بعد ازاں خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔

بادشاہ ہیرالڈ کے انتقال کے بعد ان کے 53 سالہ بیٹے ولی عہد ہاکون نے آئینی طور پر ناروے کا تخت سنبھال لیا ہے۔