لندن: شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی 6 سال بعد برطانیہ واپسی کو فی الحال مستقل وطن واپسی کے بجائے عارضی قیام کا تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
شاہی ذرائع کے مطابق ہیری اور میگھن برطانیہ میں دوبارہ زندگی شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور طویل مدتی فیصلہ کرنے سے قبل یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ برطانیہ میں رہائش ان کے خاندان کے لیے کس حد تک موزوں ثابت ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بچوں آرچی اور للی بیٹ کا اسکول میں ایڈجسٹ ہونا، خاندان کے دیگر افراد سے تعلقات اور پیشہ ورانہ مواقع سمیت متعدد عوامل جوڑے کے مستقبل کے فیصلے پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
تاہم شاہی ذرائع کے مطابق ہیری اور میگھن کی برطانیہ میں مستقل واپسی سے متعلق فی الحال کوئی حتمی فیصلہ یا مقررہ تاریخ سامنے نہیں آئی۔




