(کراچی ڈیسک)لندن میں آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً 5 گھنٹے جاری رہی، جس دوران پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سندھ کی تقسیم سے متعلق حالیہ بحث پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سندھ کی تقسیم سے متعلق مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ فریال تالپور کی حالیہ تقریر بھی زیرِ بحث آئی۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز لندن میں موجود رہیں گے۔