اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔ خوف کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کی سیسمک مانیٹرنگ ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔