وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔ ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چینی حکام ان کا استقبال کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔

دورے کے دوران مریم نواز شریف صوبہ شِن جِیانگ کے پارٹی سیکریٹری چِن شیاوجیانگ کی سربراہی میں وفد، ڈپٹی پارٹی سیکریٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی ہی ژونگ یُو اور شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے وفد سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

ملاقاتوں میں پنجاب اور شِن جِیانگ کے درمیان باہمی تعاون، ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔