بشکیک: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے 2026-27 کے لیے تنظیم کی صدارت سنبھال لی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کردیے۔
اعلامیے پر دستخط کی تقریب کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کو آئندہ مدت کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سونپی گئی۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے اور پاک ازبک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔




