ابوظہبی: انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (IIFA) ویک اینڈ اینڈ ایوارڈز کا 27واں ایڈیشن 22 اور 23 جنوری 2027 کو ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ میں واقع اتحاد ایرینا میں منعقد ہوگا۔ یہ چوتھا موقع ہوگا جب ابوظہبی آئیفا کی میزبانی کرے گا۔

آئیفا 2027 میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ستارے سلمان خان، کرن جوہر، شاہد کپور، ورون دھون، کرینہ کپور خان، جھانوی کپور، پنکج ترپاٹھی اور علی فضل شرکت کریں گے۔ دو روزہ تقریب میں ایوارڈز کے ساتھ موسیقی، لائیو پرفارمنس اور دیگر تفریحی پروگرام بھی شامل ہوں گے۔

آئیفا کی ابوظہبی واپسی کا باضابطہ اعلان عربین ٹریول مارکیٹ 2026 کے موقع پر کیا گیا، جہاں آئیفا اور ابوظہبی کے درمیان شراکت داری کے تسلسل کے حوالے سے تقریب بھی منعقد ہوئی۔

منتظمین کے مطابق آئیفا 2027 کے ٹکٹس 18 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔