دبئی: DP ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 2026 کے باضابطہ آغاز سے ایک روز قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی، جس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے آغاز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

ٹرافی کے ساتھ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، پاکستان، ہانگ کانگ چائنا اور انڈونیشیا کی کپتانیں موجود تھیں۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں ایشیا کی نمایاں خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل دبئی میں خواتین کرکٹ کے شائقین میں بھی خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ ٹیموں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔