گمبٹ: پی ایس 30 کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج 16 اگست کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے پریزائیڈنگ افسران کو بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور دیگر انتخابی سامان فراہم کر دیا ہے۔
حلقے میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 980 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار 37 مرد اور ایک لاکھ 21 ہزار 943 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
ڈی آر او کے مطابق پی ایس 30 میں مجموعی طور پر 164 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 592 پولنگ بوتھس کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
سیکیورٹی کے پیش نظر حلقے کے 64 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 68 کو حساس جبکہ 32 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں.




