پولیس ذرائع کے مطابق ربیعہ احسن نے واقعے سے قبل رات کو نجی ٹی وی پر اپنا آخری پروگرام کیا تھا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر احسن کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے بھی شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
سی پی او کے مطابق مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے اور شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔
ترجمان راولپنڈی کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی جارہی ہے جبکہ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کررہی ہیں۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی میرٹ پر تحقیقات کی جائیں گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اینکر پرسن کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔




