اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم فیول سبسڈی اسکیم میں عوام کیلئے مزید سہولت کا اعلان کرتے ہوئے رجسٹریشن کیلئے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس کو مفت کردیا۔

حکومت کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر شہری اب بغیر کسی ایس ایم ایس چارجز کے فیول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کراسکیں گے۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

رجسٹریشن کیلئے شہری REG، اسپیس، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

حکومت کے مطابق یہ سہولت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے شہریوں کیلئے دستیاب ہے۔