اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اور دونوں کی سزائیں معطل کردیں۔ عدالت نے دونوں کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کے مطابق ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی گئی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکیل ہیں، ان کی عزت رکھ رہے ہیں، انہیں بھی عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھنے کا کہا جائے۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جنوری 2026 میں سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کیس میں مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔




