کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار احمد کھوڑو نے فیلڈ مارشل سے متعلق گزشتہ روز دیے گئے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نثار احمد کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل کے حوالے سے گزشتہ روز دیا گیا ان کا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا اور انہیں اس بیان پر دلی طور پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کے وقار کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں اور اگر ان کے الفاظ سے کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہوئی ہے تو انہیں اس پر افسوس ہے