اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل بھی زندگی کی بازی ہار گئی، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔
آگ لگنے کے دوران ایک نرس نے ایزل کو بچا لیا تھا، تاہم دھویں سے متاثر ہونے کے باعث اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج رکھا گیا، جہاں وہ انتقال کرگئی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کی والدہ آصفہ بی بی نے بتایا کہ ایزل ان کی پہلی اولاد تھی اور آگ کے دوران دھویں سے متاثر ہوئی تھی۔




