اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر 2026 سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہنے کے باعث مقامی قیمتوں پر بھی اثر پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی پیٹرول 4 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھ