کراچی: شہر کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی، ملیریا اور جلدی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق اس صورتحال کی بڑی وجہ شہر میں مؤثر جراثیم کش اسپرے مہم کا نہ ہونا بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
طبی ماہرین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔




